لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ یوحنا آباد کے موقع پر دو افراد کو زندہ جلانے اور جلاو گھیراو کے الزام میں گرفتار تین ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 18 جنوری 2016 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میڈیا پر آنے والی خبروں اور فوٹیج کو بنیاد بنا کر اسکے موکل کےخلاف واقعہ کا جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف دو افراد کو زندہ جلانے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج ہے ملزمان کے خلاف واقعہ کے ٹھوس شواہد اور گواہیاں موجود ہیں لہذا عدالت درخواست ضمانت مسترد کرئے۔جس پر عدالت نے فریقین کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد ملزم اسلم پرویز،،آمنہ مسیح اور فیصل مسیح کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

متعلقہ عنوان :