آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ ، اجیت چنڈیلا پر تاحیات ، ہیکن شاہ پر 5 سال کرکٹ کھیلنے کی پابندی عائد

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 18 جنوری 2016 14:18

آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ ، اجیت چنڈیلا پر تاحیات ، ہیکن شاہ پر 5 سال کرکٹ ..

نئی دہلی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار18جنوری- 2016ء) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی ) نے انڈین پریمیئر لیگ میں سپاٹ فکسنگ کے مجرم راجستھان رائلز کے کھلاڑی اجیت چنڈیلا پر تاحیات اور ممبئی کیلئے رانجی ٹرافی کھیلنے والے ہیکن شاہ پر5سال تک کرکٹ کھیلنے کی پابندی عائد کر دی ہے ۔ دونوں کھلاڑیو ں یہ پابندی بی سی سی آئی کی تین رکنی ڈسپلنری کمیٹی نے عائد کی جس کے سربراہ کرکٹ بورڈ کے صدر ششانک منوہر تھے ۔

(جاری ہے)

بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 2013ء کے انڈین پریمیئر لیگ ٹورنامنٹ میں فکسنگ کرنے والے اجیت چنڈیلا کرکٹ یا کرکٹ بورڈ سے متعلق کسی سرگرمی میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہوں گے جبکہ ہیکن شا ہ پر یہ پابندیاں 5تک عائد ہوں ۔ کمیٹی نے پاکستان امپائر اسد رؤف کے خلاف بھی آئی پی ایل میں رشوت لینے کیخلاف کیس کی سماعت کی تاہم ان کے پیش نہ ہونے کے باعث سماعت 9فروری تک ملتوی کرکے انہیں جواب جمع کر وانے کی آخری مہلت دے دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :