خوشگوار موسم کے باعث برطانوی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہونے لگی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی پیر 18 جنوری 2016 14:21

خوشگوار موسم کے باعث برطانوی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہونے لگی

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جنوری2016ء)خراب موسم تو ٹرینوں کی تاخیر کا باعث بنتا ہے ہی مگر برطانوی ٹرین کمپنی کے مطابق لندن کا خوشگوار موسم یعنی دھوپ بھی اُن کی ٹرینوں کے اوقات میں تاخیر کا باعث بن رہی ہے۔

(جاری ہے)

ٹرین کمپنی کے ترجمان نے مسافروں کی شکایت کے بعد ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے کہ تیز دھوپ کی وجہ سے اُن کی کچھ ٹرینیں تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں۔ کمپنی کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ دھوپ کی چمک کے باعث ڈرائیوروں کے لیے اپنے شیشے میں پیچھے دیکھنا ناممکن ہوجاتا ہے۔ ایسی صورتحال میں ڈرائیور ٹرین سے نیچے اتر کر پوری ٹرین پر نظر دوڑا کر دیکھتا ہے کہ تمام مسافر ٹرین پر سوار یا ٹرین سے اتر چکے ہیں یا نہیں۔اسی وجہ سے ٹرینوں کو روانگی میں تاخیر کا سامنا ہے۔