حکومت کا شہید وزیر داخلہ پنجاب کرنل شجاع خانزادہ کو حلال شجاعت دینے کا اعلان

پیر 18 جنوری 2016 14:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء) حکومت پاکستان نے سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل شجاع خانزادہ شہید کی قومی خدمات کے صلہ میں ان کو ہلال شجاعت دینے کا اعلان کیا ہے جو 23مارچ کو انکے صاحبزادے جہانگیر خانزادہ صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ہاتھوں وصول کرینگے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 16اگست2015کو شادی خان میں خودکش حملے میں صوبائی وزیر داخلہ کرنل شجاع خانزادہ شہید کے ساتھ ڈی ایس پی سرکل حضرو سید شوکت شاہ گیلانی بھی شہید ہو گئے تھے ۔عوامی حلقوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ شہید ڈی ایس پی سید شوکت شاہ گیلانی کیلئے بھی تمغہ دینے کا اعلان کریں تاکہ انکے اہل خانہ کی بھی حوصلہ افزائی ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :