دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ‘رانا ثناء اللہ خان

پیر 18 جنوری 2016 14:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء)صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جتنی بھی تنظیموں کو کالعدم قراد دیاگیا ہے ان میں سے کسی ایک کابھی دفتر پنجاب میں فعال نہیں ۔اپنے ایک انٹر ویو میں رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ اس وقت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سب سے زیادہ کام پنجاب میں ہو رہا ہے جس کے نتیجے میں بہت سے لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

قانون نافذ کرنیوالے ادارے پوری محنت اور تندہی سے کام کر رہے ہیں اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جا رہی ۔انہوں نے کہا کہ کالعد م قرار دی گئی تنظیموں کو سر گرمیاں کرنے کی اجازت نہیں اور پنجاب میں کسی کالعدم تنظیم کا دفتر فعال نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں میں بہتر کوار ڈی نیشن کی وجہ سے بڑی کامیابیاں ملی ہیں ۔ دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور انہیں انکے انجام تک پہنچائیں گے۔