ماڈل ایان علی پاکستان میں شہرت کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر براجمان

پیر 18 جنوری 2016 14:41

ماڈل ایان علی پاکستان میں شہرت کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر براجمان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء) ایک بین الاقوامی سروے کے مطابق شوبز سے تعلق رکھنے والی ماڈل ایان علی پاکستان میں شہرت کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی تنظیم ” دی بیوٹی اینڈ سوشل ریکارڈز“ نے سال 2015 میں پاکستان میں سب سے زیادہ شہرت حاصل کرنے والی خواتین میں خوبرو ماڈل ایان کا نام بھی شامل کر لیا ہے پہلے نمبر پر مریم نواز دوسرے نمبر پر ماڈل ایان اور تیسرے نمبر پر ریحام خان موجود ہیں رپورٹس کا جائزہ لیا جا رہا ہے, حتمی فیصلہ رواں ماہ کے آخر میں کر دیا جائے گا۔

پاکستان میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی خواتین میں مریم نواز 83فیصد، شوبز سے منسلک ماڈل ایان 79 فیصد جبکہ ریحام خان کی مقبولیت 71 فیصد ہے جبکہ دیگر میں اداکارہ میرا 37 فیصد ، اداکارہ مشی خان 11 فیصد تک پہنچ سکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :