پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ پر 11 سال سے جاری کا م مکملنہ ہو سکا

پیر 18 جنوری 2016 15:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جنوری۔2016ء) پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ پر کام گیارہ سال سے جاری ہے لیکن مکمل ہونے کو نہیں آرہا۔ میڈیا رپوٹس کے مطابق 2005 میں نئی بلڈنگ 70 کروڑ کے تخمینے سے شروع ہوئی تھی اب تخمینہ دگنا یعنی ایک ارب 40 کروڑ تک پہنچا ہے ،حکومت کی عدم دلچسپی اور فنڈز جاری نہ ہونے سے منصوبہ رکا بھی رہا اور تاخیر کا شکار ہوگیا۔

(جاری ہے)

اس سال بجٹ میں توسیع اور اضافے کے لئے 20 ، 20کروڑ روپے جاری ہوئے ہیں جن سے کام جاری ہیں۔اسمبلی میں آئی ٹی سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی کے لئے راول پنڈی سے ن لیگ کے رکن انجینئر قمر الاسلام کی سربراہی میں سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔