پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی نے وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق انصاف کی فراہمی میں انقلاب برپا کیا،رانا مقبول احمد
پیر 18 جنوری 2016 15:34
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جنوری۔2016ء) پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی (PFSA)اور برٹش ہائی کمیشن کے اشتراک سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں دو روزہ ڈی این اے سٹریٹجی سمپوزیم کا آغاز ہوگیا ہے ۔سیمپوزیم کے افتتاحی اجلاس میں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد نورمسکنزی، وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی رانا مقبول احمد ، سیکرٹری پراسیکیویشن علی مرتضیٰ، ڈی جی نیب میجر (ر) سید برہان علی ، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب احتشام قادر، ایڈیشنل آئی جی کاؤنٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ رائے طاہر سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ملکی اور غیر ملکی سائنس دانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سیمپوزیم سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی وسابق آئی جی رانا مقبول احمد نے کہا کہ پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی نے قلیل مدت میں بڑی کامیابیاں سمیٹی ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق انصاف کی فراہمی کے نظام میں انقلاب برپاہورہاہے۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی تمام انویسٹی گیشن ایجنسیز کوبھرپور رہنمائی فراہم کررہی ہے۔
8ہزارسے زائد قانون نافذکرنے والے اداروں کے نمائندگان کو فورنزک سائنس کی تربیت ددی گئی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکنزی نے کہا کہ پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی کی طرز کی جدید لیبارٹری تمام صوبوں میں قائم ہونی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی میں فورنزک ایویڈننس کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب (PFSA)ڈاکٹر محمد اشرف نے اپنے خطاب میں بتایا کہ پنجاب کے 8ڈویژنل ہیڈکوارٹرز نے 266ملین روپے کی لاگت سے سیٹ لائٹ سٹیشنز قائم کئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کے سائنس دانوں سمیت 8ہزار سے زائد افراد کو فورنزک سائنس کی تربیت دے چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک سال میں ایوڈیننس کولیکشن یونٹس کو پنجاب کے 36اضلاع تک پھلائیں گے۔ ڈاکٹر اشرف نے بتایا کہ امریکہ ، ناروے ، برطانیہ، مصر اور متعددممالک کو مختلف مقدمات میں مدد فراہم کرچکی ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جلد ہی فورنزک سائنس یونیورسٹی اور ٹریننگ لیبارٹری کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ DNA سیمپلز کا ڈیٹا بنک مکمل کرنے کے لیے قانون سازی کرنا ہوگی۔سیمپوزیم کے خطاب میں شرکا ء نے اس امر کی تعریف کی کہ پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی سے نہ صرف ملزمان کو سزا دلوا رہی ہے بلکہ جدید انفراسٹرکچر کی مدد سے بے گناہوں کی داد رسی بھی کررہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.