ایران سعودی تنازع حکومت کی خارجہ پالیسی کے لئے ایک بڑا امتحان ہے،سعدیہ سہیل رانا

پیر 18 جنوری 2016 15:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ ایران سعودی تنازع حکومت کی خارجہ پالیسی کے لئے ایک بڑا امتحان ہے دیگر معاملات کی طرح اس تنازع پر بھی وزیر اعظم میاں نواز شریف پارلیمنٹ سے مشاورت کرنے کی بجائے خود ہی فیصلے کر رہے ہیں جس کے دور رس نتائج اچھے نظر نہیں آ رہے۔

(جاری ہے)

اپنے آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو قیادت اپنی پارٹی کے امور کو احسن طریقے سے انجام نہیں دے سکتی وہ ملک کے اہم معاملات کو کیسے بخوبی نبھائے گی اس لئے ضروری تھا کہ پوری قوم کو اعتماد میں لیا جاتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف جمہوری بادشاہ ہیں وہ خود کو ہی جمہوریت سمجھتے ہیں اور عوام کے منتخب نمائندوں سے مشاورت کرنے بجائے گھر بیٹھے خود ہی فیصلے کرتے ہیں جس کا بعد میں خمیازہ پوری عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔