سعودی عرب کا مسلم دنیا پر بھرپور اثر و رسوخ لیکن دونوں ملک جنگ کے لیے تیار نہیں ،ماریہ سلطان
پیر 18 جنوری 2016 15:39
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جنوری۔2016ء) ماہربین الاقوامی امورڈاکٹر ماریہ سلطان نے کہاہے کہ سعودی عرب کا مسلم دنیا پر بھرپور اثر و رسوخ ہے اور ان کی معیشت بھی مضبوط ہے لیکن وہ عسکری اعتبار سے اتنے طاقت ور نہیں ، ایران سفارتی طور پر بہت اہم کردار ادا کر رہاہے لیکن موجودہ حالات میں وہ سعودی عرب سے جنگ نہیں لڑ سکتا۔نجی ٹی وی “میں گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہایران اور سعودی عرب کے درمیان مسلک کی جنگ بھی ہو سکتی ہے اس لیے پاکستان کی کوشش ہو گی کہ سعودیہ اور ایران جنگ کی طرف نہ جائیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب چاہتا ہے کہ ایران کے گرد گھیرا تنگ کر سکے لیکن سعودی عرب اندرونی طور پر کچھ کمزور ہے۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کا مسلم دنیا پر بھرپور اثر و رسوخ ہے اور ان کی معیشت بھی مضبوط ہے لیکن وہ عسکری اعتبار سے اتنے طاقت ور نہیں ہیں۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ ایران سفارتی طور پر بہت اہم کردار ادا کر رہاہے لیکن موجودہ حالات میں وہ سعودی عرب سے جنگ نہیں لڑ سکتا۔
بظاہر ایسا لگتا ہے کہ دونوں ممالک جنگ چاہتے ہیں لیکن حقیقی طور پر دونوں ملک جنگ کے لیے تیار نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر عوام مشتعل ہو جاتی ہے اور اگر اس جنگ کو مسلک کی جنگ بنا دیا گیا تودونوں ممالک کے لیے بہت مشکل ہو جائے گی کیونکہ دونوں ممالک میں کسی نہ کسی طریقے سے اندرونی خلفشار موجودہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں تیسرا اہم فریق امریکہ ہے کیونکہ سعودی عرب اور ایران علاقائی سطح پر اپنے اثر و رسوخ کو امریکی تعلقات سے جوڑتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں پاکستان کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہےمزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
بی آر ٹی پشاور شدید مالی بحران کا شکار ۔ بی آر ٹی کا مالی خسارہ 5 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.