تیز ترین ٹونٹی ٹونٹی نصف سنچری ، کرس گیل نے یوراج سنگھ کا ریکارڈ برابر کر دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 18 جنوری 2016 15:51

تیز ترین ٹونٹی ٹونٹی نصف سنچری ، کرس گیل نے یوراج سنگھ کا ریکارڈ برابر ..

میلبورن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار18جنوری- 2016ء) جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے تیز ترین ٹونٹی ٹونٹی نصف سنچری کا بھارتی بلے باز یوراج سنگھ کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کے بگ بیش لیگ ٹورنامنٹ میں میلبورن رینیگیڈز کی نمائندگی کرنے والے کرس گیل نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے خلاف 12گیندوں پر 1چوکے اور 7چھکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کرکے یوراج سنگھ کا ریکارڈ برابر کیا، بھارتی بلے باز نے یہ ریکارڈ 2007ء کے پہلے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ڈربن کے مقام پر انگلینڈ کے خلاف بنایا تھا ،یہ وہی تاریخی میچ تھا جس میں انہوں نے فاسٹ باؤلر سٹورٹ براڈ کے ایک اوور میں 6چھکے جڑے تھے ۔

یاد رہے کہ 36سالہ کرس گیل ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں تیز ترین سنچری کرنے والے کھلاڑی ہیں ،انہوں نے 2013ء کے آئی پی ایل سیزن میں رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے پونے واریئرز کے خلاف 30گیندوں پر سنچری بنائی تھی ۔