سعودی عرب ، ریاض میں پانی سپلائی کا مرکزی پائپ لائن ٹوٹ گیا

پیر 18 جنوری 2016 16:11

سعودی عرب ، ریاض میں پانی سپلائی کا مرکزی پائپ لائن ٹوٹ گیا

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء ) ریاض کو پانی سپلائی کرنے والا مرکزی پائپ ٹوٹ گیا۔یہ پائپ مشرقی ریجن سے ریاض شہر کو پانی سپلائی کرتا تھا۔محکمہ پانی کے ترجمان سلطان العتیبی نے کہا کہ پائپ ثمامہ موڑ کے قریب کلو18میں ٹوٹا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ریاض شہر کو پانی سپلائی کرنے والے 10مرکزی پائپوں میں سے ایک ہے۔یہ 10پائپ جبییل اور راس الخیر سے ریاض کو پانی سپلائی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پائپ کو ٹھیک کرنے کیلئے مرمتی ٹیم کام کررہی ہے۔پائپ ٹوٹنے سے شہر کو پانی کی فراہمی کم نہیں ہوگی۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ دیگر پائپ سے پانی کی سپلائی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرمتی ٹیم 48گھنٹے کے اندر مرمت کا کام مکمل کرلے گی۔

متعلقہ عنوان :