لاہور ہائیکورٹ ‘ اورنج لائن ٹر ین منصوبے کیخلاف4علاقوں میں حکم امتناعی میں4فروری تک توسیع کر دی

پیر 18 جنوری 2016 16:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے اورنج لائن ٹر ین منصوبے کیخلاف4علاقوں میں حکم امتناعی میں4فروری تک توسیع کر دی جبکہ کیس کی سماعت کے دروان عدالت کے احاطے میں وکلاء اور سول سوسائٹی کا احتجاج ‘اورنج لائن ٹر ین منصوبے کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی ۔

(جاری ہے)

سوموار کے روز لاہور میں کیس کی سماعت کی دوران اظہر صدیق ایڈوکیٹ اور دیگر وکلاء عدالت میں پیش ہوئے جسکے بعد عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد اورنج لائن ٹر ین کے 4مختلف حصوں میں جاری کام کو روکنے کے حوالے سے اپنے حکم امتناعی میں4فروری تک توسیع کر دی ہے جبکہ عدالت میں سماعت کے بعد وکلاء اور سول سوسائٹی کے افراد نے عدالت کے احاطے میں اورنج لائن ٹرین منصوبے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں پنجاب حکومت اور اورنج لائن ٹرین اتھارٹی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :