گورنر سندھ کی آمد میں تاخیر، انٹر بورڈ ٹی ٹونٹی کپ کا فائنل رکوا دیا گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 18 جنوری 2016 16:17

گورنر سندھ کی آمد میں تاخیر، انٹر بورڈ ٹی ٹونٹی کپ کا فائنل رکوا دیا ..

کراچی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار18جنوری- 2016ء) گورنر سندھ کی آمد میں تاخیر کے سبب انٹر بورڈ ٹی ٹونٹی کپ کا فائنل رکوا دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بورڈ ٹی ٹونٹی کپ کے فائنل کے مہمان خصوصی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان تھے تاہم ان کی آمد میں تاخیر کے سبب انتظامیہ نے میچ رکوادیا ، اس وقت کراچی کی ٹیم کو جیت کے لیے محض 10رنز درکار تھے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اب میچ گورنر سندھ کی آمد کے بعد ہی شروع کیا جائے گا ۔