لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میرج فنکشن آرڈننس خلاف دائر درخواست پر تمام فر یقین سے10فروری کو جواب طلب کر لیا

پیر 18 جنوری 2016 16:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میرج فنکشن آرڈننس2016کے خلاف دائر درخواست پر تمام فر یقین سے10فروری کو جواب طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت جسٹس سید منصور علی شاہ نے جوڈیشنل ایکٹو زم پینل کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی جبکہ اس موقعہ پر جوڈیشنل ایکٹو زم پینل کی جانب سے اظہر صدیق ایڈ وکیٹ نے عدالت میں دلائل دےئے جبکہ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد آئندہ سماعت پر ایڈ وکیٹ جنرل پنجاب کو بھی معاونت کیلئے طلب کر لیا ہے جبکہ عدالت نے 10فروری کو ڈی سی او سمیت تمام متعلقہ فر یقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب بھی طلب کر لیا ۔