قطرینہ کیف نے سلمان خان سے خفیہ ملاقات پر خاموشی توڑ دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 جنوری 2016 16:22

قطرینہ کیف نے سلمان خان سے خفیہ ملاقات پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 18 جنوری 2016ء) : قطرینہ کیف کے رنبیر کپور کے ساتھ حال ہی میں ہوئے بریک اپ کے بعد یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ قطرینہ کیف نے رنبیر کپور سے تعلق توڑنے سے قبل اپنے سابق بوائے فرینڈ سلمان خان سے مشورہ کیا جس کے بعد سلمان اور قطرینہ کی خفیہ ملاقات کے چرچے بھی عام رہے۔

(جاری ہے)

تاہم ان سب خبروں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے قطرینہ کیف نے اپنی اور سلمان خان کی خفیہ ملاقات سے متعلق اپنے ترجمان کے ذریعہ ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ علی عباس اور قطرینہ آپس میں اچھے دوست ہیں اور علی عباس سلمان خان کے ساتھ اپنی فلم ’سلطان ‘ بنا رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مہمانوں کی فہرست میں کبیر خان کے ہمراہ سلمان خان کا نام بھی موجود تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سلمان خان اور قطرینہ کیف میں کوئی خفیہ ملاقات نہیں ہوئی۔ لہٰذا عوام سے اپیل ہے کہ من گھڑت کہانیوں پر یقین نہ کریں اور باعزت بیانات دیں۔ واضح رہے کہ بالی وڈ کی جوڑی قطرینہ کیف اور رنبیر کپور کے مابین تعلقات ختم ہو چکے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے ابھی بھی متنازعہ اطلاعات ہی گردش کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :