شارجہ پولیس نے نقلی سی آئی ڈی پولیس آفیسر بننے والے پاکستانی شخص کو گرفتار کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 جنوری 2016 16:27

شارجہ پولیس نے نقلی سی آئی ڈی پولیس آفیسر بننے والے پاکستانی شخص کو ..

شارجہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 18 جنوری 2016ء) : کرمنل انوسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) شارجہ نے ایک پاکستانی قومیت کے حامل شخص کو گرفتار کیا ہے۔ اس شخص سے متعلق متعدد شکایات درج کی جا چکی تھیں جو خود کو ایک سی آئی ڈی آفیسر ظاہر کر کے لوگوں سے رقم لُوٹتا اور چوری کرتا تھا ۔ پاکستانی شخص کا نشانہ بنے تمام افراد کا کہنا ہے کہ ہمیں اس شخص نے ریمورٹ ایریاز میں بُلایا اور خود کو سی آئی ڈی افسر ظاہر کر کے لوٹ لیا۔

(جاری ہے)

شارجہ پولیس نے اس شخص کی تلاش کا آغاز کر دیا جسے بعد ازاں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزم کی رہائش گاہ سے کپڑوں سمیت متعدد اقسام کا سامان بھی بر آمد کر کے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔شارجہ پولیس کے سی آئی ڈی کے قائم مقام ڈائریکٹر کرنل ابراہیم العجل نے عوام کو چوکنا رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی سی آئی ڈی افسر آپ کو الگ جگہ لے جا کر تلاشی نہیں لے گا اور نہ ہی اپنا بٹوہ اور شناخت ظاہر کرنے کا مطالبہ کرے گا۔ لہٰذا عوام سے اپیل ہے کہ وہ الرٹ رہیں اور ایسے کسی بھی شخص کے پاس آنے یا شک ہونے پر فوری طور پر پولیس کو مطلع کریں ۔

متعلقہ عنوان :