پنجاب بھر میں523ٹریفک حادثات میں03ا فراد جاں بحق،602زخمی

پیر 18 جنوری 2016 16:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء ) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز523ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں03افراد جاں بحق اور 602شدیدزخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ184افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران03افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 219 ڈرائیورز،22کم عمرڈرائیور،308مسافراور75پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ132ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت128 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد41حادثات میں45متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان 34 حادثات میں40متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل602متاثرین میں 472مرد اور130خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں80افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور418فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 104زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں407موٹر سائیکلز،87آٹو رکشے،53موٹر کاریں،25مسافربسیں،16ٹرک اور55دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :