پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر سے تخمینہ 70کروڑ سے ایک ارب 40کروڑ تک جا پہنچا

پیر 18 جنوری 2016 16:44

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء) پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر سے اس کا تخمینہ 70کروڑ سے ایک ارب 40کروڑ تک جا پہنچا ،پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر گزشتہ گیارہ سال سے جاری ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ 2005 میں نئی عمارت 70 کروڑ کے تخمینے سے شروع ہوئی تھی اب تخمینہ ایک ارب 40 کروڑ تک پہنچا ہے۔ رواں مالی سال کے بجٹ میں توسیع اور اضافے کے لئے 20 ، 20کروڑ روپے جاری ہوئے ہیں جن سے کام جاری ہیں۔