صوبائی وزیر خلیل طاہر سندھو کی لاہور پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

پیر 18 جنوری 2016 16:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء ) وزیر برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق پنجاب خلیل طاہر سندھو نے لاہور پریس کلب کے انتخابات میں کامیابی پر نومنتخب صدر شہباز میاں، نائب صدر عبدالمجید ساجد، جنرل سیکرٹری شاداب ریاض ، فنانس سیکرٹری ظہیر احمد بابر، جوائنٹ سیکرٹری زاہد گوگی اور گورننگ باڈی کے ممبران کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں ایک تہنیتی پیغام میں صوبائی وزیر نے توقع ظاہر کی کہ لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام توانائیاں اور صلاحیتیں بروئے کارلائیں گے اور صحافیوں نے ان کی قیادت پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ اس پر پورا اتریں گے۔

متعلقہ عنوان :