ملک بھر میں کپاس کی پیداوار میں 33.51فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ‘ اعدادوشمار

پیر 18 جنوری 2016 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء)ملک بھر میں کپاس کی پیداوار میں 33.51فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ،پنجاب میں کپاس پیداکرنے والے 21 جبکہ سندھ کے 7 اضلاع میں کپاس کی پیداوارمیں کمی ریکارڈکی گئی ،15جنوری تک 94لاکھ 75ہزار727گانٹھ کپاس جیننگ فیکٹریوں میں پہنچی جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہی تعدادایک کرو ڑ42لاکھ 50ہزار972گانٹھ ریکارڈ کی گئی ۔

اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں کپاس پیداکرنے والے تمام21 اضلاع جبکہ سندھ کے 11میں سے7 اضلاع میں کپاس کی پیداوارمیں کمی ریکارڈکی گئی ۔پنجاب کے تمام اضلاع میں24.51فیصدسے لے کر73.66فیصدکمی جبکہ سندھ کے سات اضلاع میں 0.09فیصدسے لے کر42.15فیصدکم پیداوار ہوئی جبکہ باقی چار اضلاع کی پیداوار میں 6.09فیصد سے لیکر63.67فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

(جاری ہے)

اعدادوشمار کے مطابق پاکستانی ٹیکسٹائل سیکٹر 15جنوری تک7679263گانٹھ روئی خریدکرمقامی روئی کی خریداری کاسب سے بڑاخریداررہاتاہم گزشتہ سال یہ تعداد 12055555تھی ۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت پنجاب میں کپاس کی پیداوارمیں 44.46فیصد،سندھ میں 4.54فیصداوربلوچستان میں 25.09فیصدکمی ریکارڈکی گئی ہے ۔پنجاب میں15جنوری تک5742486گانٹھ کپاس کی آمدہوئی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں 10340010گانٹھ کپاس آئی تھی ۔سندھ میں 15جنوری تک3733243گانٹھ کپاس جیننگ فیکٹریوں میں پہنچی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں3910962گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں پہنچی تھی۔