یو ای ٹی کے کانووکیشن کی تقریب میں طلباء گورنر پنجاب کا انتظار کرتے رہ گئے

گورنر ملک محمد رفیق رجوانہ نہ پہنچے تو وائس چانسلر نے طلبا ء میں ڈگریاں تقسیم کر کیں

پیر 18 جنوری 2016 17:26

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء) لاہور میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے 22 ویں کانووکیشن کی تقریب میں طلباء گورنر پنجاب کا انتظار کرتے رہ گئے ، گورنر ملک محمد رفیق رجوانہ نہ پہنچے تو وائس چانسلر نے طلبا ء میں ڈگریاں تقسیم کر دیں ۔ یو ای ٹی لاہور کے 22ویں کانووکیشن کی تقریب میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

طلبا ء کو گریجوایشن کی ڈگریاں دینے کے لیے گورنر کا کئی گھنٹے انتظار کیا گیا تاہم وہ نہ پہنچ سکے ،وائس چانسلر نے خود ہی 1677ء طلبا میں ڈگریاں تقسیم کیں۔طلبا ء اور والدین انتہائی خوش، طلبا کا ٹوپیاں اچھال کر خوشی کا روایتی اظہار ، تو ساتھ سلفیاں لینا بھی نہ بھولے ،وائس چانسلر ڈاکٹر فضل احمدنے اس امید کا اظہار کیا کہ طلبا دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں گے ۔ اس موقع پر پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین نے طلبا کو مفت رجسٹریشن کی پیش کش کی ۔تعلیمی میدان میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد اب انجینئرز اس جذبے کے ساتھ عملی زندگی میں قدم ر کھ ر ہے ہیں کہ وہ پاکستان کی تعمیر ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر یں گے۔