آرمی چیف کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات ، دونوں ممالک مابین دفاعی تعاون ، سعودی عرب،ایران کشیدگی پر تبادلہ خیال

سعودی عرب کی سالمیت کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو پاکستان بھرپور ساتھ دے گا ، ایران ، سعودی عرب کشیدگی سے مسلمہ امہ کمزور ہورہی ہے،تنازع کے حل کے لئے دونوں ممالک مابین روابط کوفروغ دینے کی ضرورت ہے ، جنرل راحیل شریف کی محمد بن سلمان سے ملاقات میں گفتگو ، ذرائع

پیر 18 جنوری 2016 17:34

آرمی چیف کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات ، دونوں ممالک مابین دفاعی تعاون ..

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سعودی عرب کے وزیر دفاع نائب ولی عہد محمد بن سلمان السعود سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے، ایران اور سعودی عرب میں کشیدگی کے خاتمے، خطے کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی،پاکستان کی عسکری قیادت کی جانب سے سعودی وزیر دفاع کو یقین دلایا گیا کہ سعودی عرب کی سالمیت کو اگر کوئی خطرہ لاحق ہوا تو پاکستان بھرپور ساتھ دے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سعودی عرب کے وزیر دفاع نائب ولی عہد محمد بن سلمان السعود سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے، ایران اور سعودی عرب میں کشیدگی کے خاتمے، خطے کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

آرمی چیف وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ سعودی عرب اور ایران کے دورے پر گئے ہیں، سعودی وزیر دفاع سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی، پاکستان کی عسکری قیادت کی جانب سے سعودی وزیر دفاع کو یقین دلایا گیا کہ سعودی عرب کی سالمیت کو اگر کوئی خطرہ لاحق ہوا تو پاکستان بھرپور ساتھ دے گا ۔

ملاقات میں دونوں ممالک میں دفاعی شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے سعودی عرب کے وزیر دفاع کو مشر ق وسطیٰ میں جاری تنازعے کے تناظر میں پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا اور کہاکہ سعودی عرب ایران کشیدگی سے مسلم امہ کمزور ہورہی ہے ۔انہوں نے کشید گی کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے