وزیر اعظم اور آرمی چیف کا سعودی عرب پہنچنے پر پرتپاک استقبال

پیر 18 جنوری 2016 17:34

وزیر اعظم اور آرمی چیف کا سعودی عرب پہنچنے پر پرتپاک استقبال

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے امن مشن پر ریاض پہنچ گئے،ریاض کے گورنر نے وزیراعظم اور آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور ایران میں حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستان نے دونوں ممالک میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اسی فیصلے کے تناظر میں پیر کو وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے۔

وزیراعظم کے طیارے نے ریاض کے کنگ سلمان ایئرپورٹ پر لینڈ کیا تو ریاض کے گورنر نے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیر اعظم اور آرمی چیف کے ہمراہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ بھی ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سعودی عرب کے شاہ سلمان سے ملاقات کی ۔

سعودی فرمانروا سے ملاقات کے دوران ایران کے ساتھ حالیہ کشیدگی ختم کرنے کے حوالے سے بات چیت اورعلاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ جس کے بعد امن و عمل کے دوسرے مرحلے میں سعودی فرمانروا سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم اور آرمی چیف (آج)منگل کو ایران کیلئے روانہ ہوں گے جہاں وہ ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کرکے انہیں سعودی عرب کے موقف بارے آگاہ کریں گے اور انہیں بھی کشیدگی ختم کرنے پر قائل کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان دونوں برادر اسلامی ملکوں کے درمیان کشیدگی کا پر امن حل چاہتا ہے، پاکستان اسلامی ممالک کے برادرانہ تعلقات کے فروغ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، وزیراعظم امت مسلمہ کے وسیع تر مفاد میں مصالحانہ کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :