چین کے داخلی معاملات میں مداخلت سے گریز کیا جائے ، چین کی امریکہ کو وارننگ

تائیوان چین کا اٹوٹ انگ ہے، ایک چین پالیسی پر عمل کیا جائے ، ایسے اقدامات کیے جائیں جن سے باہمی تعلقات مستحکم ہوں ،ترجمان وزارت خارجہ

پیر 18 جنوری 2016 17:39

چین کے داخلی معاملات میں مداخلت سے گریز کیا جائے ، چین کی امریکہ کو ..

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء ) چین نے امریکہ کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تائیوان کے حوالے سے محتاط رویہ اختیار کرتے ہو ئے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کی جائے ۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہانگ لی نے پیر کو معمول کی پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ چین نے سابق امریکی وزیر خارجہ ولیم برنز کے دورہ تائیوان سے پہلے اپنے خدشات کا اظہار کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تائیوان چین کا اٹوٹ انگ ہے اور تائیوان کے معالات چین کے اندرونی معاملہ ہے ۔انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ ون چائنا پالیسی پر عمل کرے ،جو کہ چین اور امریکہ کے باہمی تعلقات کا بنیادی جزو ہیں اور اس کے مطابق تائیوان کی آزادی کے خلاف اپنے عزم کا دوبارہ اظہار کرے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ امریکہ ایسے اقدامات کرے کہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات مستحکم ہوں ۔

متعلقہ عنوان :