ہالی ووڈ کی نئی کامیڈی فلم ’رائیڈ الونگ‘ نے امریکی باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی

پیر 18 جنوری 2016 17:54

ہالی ووڈ کی نئی کامیڈی فلم ’رائیڈ الونگ‘ نے امریکی باکس آفس پر پہلی ..

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء) ہالی ووڈ کی نئی کامیڈی فلم ’رائیڈ الونگ‘ نے امریکی باکس آفس سے’ اسٹار وارز‘ کا راج ختم کردیا ،فلم نے3 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کما کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ رائیڈ الونگ‘ اسی نام سے ریلیز ہونے والی فلم کا سیکوئیل ہے، فلم نے اپنی ریلیز کے ابتدائی4 دنوں میں3 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کمائے اور باکس آفس پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی باتونی سیکیورٹی گارڈ’ بین‘ کے گرد گھومتی ہے، جو خود کو قابل ثابت کرنے کے لیے اٹلانٹا کے پولیس افسر جیمز کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔ گزشتہ 4 ہفتوں سے مسلسل پہلی پوزیشن پر قبضہ جمائے اسٹار وارز کا جادو بالاخر اپنا اثر کھونے لگا ہے، فلم نے اس ہفتے مزید 3 کروڑ کمائے اور دوسرے نمبر پر رہی۔ اسٹار وارز نے دنیا بھر سے اب تک ایک ارب86 کروڑ ڈالر کماچکی ہے اور تیسرے نمبر پر اس ہفتے رہی ، لیونارڈو ڈی کیپریو کی فلم ’دی ریوننٹ ‘جو اس ہفتے2 کروڑ95 لاکھ ڈالر کما سکی۔

متعلقہ عنوان :