اداکارہ متیرا معمر رانا کی فلم سکندر میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی‘ شوٹنگ کراچی میں جاری

پیر 18 جنوری 2016 17:54

اداکارہ متیرا معمر رانا کی فلم سکندر میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی‘ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء) پاکستان کی بولڈ اداکارہ و ماڈل متیرا جن کو معمر رانا نے ہوم پروڈکشن میں بننے والی بطور ڈائریکٹر فلم ”سکندر“ میں کاسٹ کیا ہے کی شوٹنگ کراچی میں کی جارہی ہے۔اداکارہ متیرا کا کہنا ہے کہ شہرت حاصل کرنے کے لیے شارٹ کٹ کی قائل نہیں اور نہ ہی کروں گی۔میرے بارے میں منفی پروپیگنڈہ کیا جاتا رہا ،مگر اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا۔

(جاری ہے)

میں ایسی فضول باتوں پر توجہ دینے کی بجائے اپنے کام کو فوکس کیا ، آج اس کا نتیجہ یہ ہے کہ ہدایتکارہ سنگیتا اور معمر رانا کی فلموں میں اہم کردار کرنے کے علاوہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کے کمرشلز کر رہی ہوں۔متیرا نے کہا کہ دونوں فلموں میں منفرد اور اہم رول کررہی ہوں ،جنھیں دیکھنے کے بعد میرے حوالے سے سنجیدہ حلقے بھی اپنی رائے بدلنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ سکندر کی دیگر کاسٹ میں فرحان علی آغا، ندیم ، حیا سہگل اور عدیل فاروق شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :