ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گراں فروشی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے شہر میں765چھاپے

گرانفروشی پر44,500 روپے جرمانہ عائد،52 افراد کے خلاف مقدمات درج،75 گرفتار ،22 کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا

پیر 18 جنوری 2016 18:04

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے765مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر32دکانداروں کے چالان کیے جبکہ44,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،52افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر75افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے22افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

علا وہ ازیں اے ڈی سی (آر)عرفان میمن کی زیر صدار ت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ما ہا نہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس آج ٹا ؤن ہال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی او (ایم اینڈ آئی)امین اکبر چو پڑا اور تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ماہانہ کا کر دگی کا تفصیلی جا ئزہ لیا گیا۔ اے ڈی سی(آر)نے اچھی کارکردگی دکھانے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سراہا جبکہ ناقص کارکردگی کا مظاہر ہ کر نے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو وارننگ دی کہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔

متعلقہ عنوان :