وائس چانسلر ڈاکٹرمجاہد کامران نے شعبہ زوالوجی کے زیر اہتمام زولوجیکل میوزیم کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کر دیا

پیر 18 جنوری 2016 18:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء)پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے شعبہ زوالوجی کے زیر اہتمام انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز کے بالمقال تعمیر ہونے زولوجیکل میوزیم کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین شعبہ زوالوجی پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال قاضی، ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقارعلی، فیکلٹی ممبران اور طلباؤ طالبات نے شرکت کی۔

میوزیم آرٹ کا بہترین نمونہ ہے جسے مقررہ وقت سے پہلے ہی مکمل کیا گیا۔

(جاری ہے)

میوزیم پلانٹولوجی، اینیمل ڈائیورسٹی ، وائلڈ لائف، ٹیکسانومی، سسٹیمیکٹس اور ایکولوجی کے طلبہ کوریسرچ کی بہترین سہولیات فراہم کرے گااس کے علاوہ زوالوجی اور بائیولوجی سے جڑے افراد سمیت عام تعلیم حاصل کرنے والے طلباء طالبات کیلئے بھی معلوماتی اور تفریحی سامان مہیا کرے گا۔ میوزیم میں پلانٹولوجی، ایکزوٹک میملز، میرائن فونا، انزیکٹس، شیلز اور پرندوں سمیت انسان، گھوڑا، ہاتھی اور اونٹ کے ارتقاء سے متعلق مضامین بھی کور کرے گا۔ میوزیم جنگلی حیات کیلئے ماحولیاتی اہمیت کو بھی اجاگر کرے گا۔