وزیراعلیٰ پنجاب کا سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کے والد کرنل(ر)جمشید احمد ترین کے انتقال پر اظہار تعزیت

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 18 جنوری 2016 19:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 جنوری۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کے والد کرنل(ر)جمشید احمد ترین کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔