حکمرانوں میں جرات نہیں کہ بھارتی وزیر دفاع کی دھمکی کا جواب دے سکیں ، اعجاز احمد چوہدری کا رد عمل

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 18 جنوری 2016 19:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے بھارتی وزیر دفاع منوہر پارکر کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں میں اتنی بھی جرات نہیں کہ وہ بھارتی وزیر دفاع کی دھمکی کا جواب دے سکیں، انہیں ملکی مفادات نہیں بلکہ اپنے ذاتی اور کاروباری مفاد عزیز ہیں۔

(جاری ہے)

اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ بھارت میں موجود انتہا پسند سرکار تحقیقات میں تعاون کے باوجود پاکستان کو پٹھان کوٹ ائیر بیس میں داخلے کی اجازت نہیں دے رہا، جس سے اس کا اصل چہرہ بار بار بے نقاب ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں پی آئی اے کے دفتر پر حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں، ہندوستان کو کئی علیحدگی پسند تحریکوں کا سامنا ہے اور کشمیر کے عوام کو حقوق نہیں دئیے جا رہے۔ ہمارے حکمران بھارتی سرکار کے آگے لیٹے ہوئے ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف بھارت سے برابری کی سطح پر تعلقات چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں ۔

متعلقہ عنوان :