Live Updates

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو کامیابی پر مبارکباد

پیر 18 جنوری 2016 19:17

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے لاہورپریس کلب کے انتخابات میں کامیابی پر نومنتخب صدرشہباز میاں،نائب صدر عبدالمجید ساجد ، جنرل سیکرٹری شاداب ریاض،فنانس سیکرٹری ظہیر احمد بابر، جوائنٹ سیکرٹری زاہد گوگی اورگورننگ باڈی کے نومنتخب ممبران کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے نومنتخب صدر شہباز میاں اور دیگر عہدیداران کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ امید ہے کہ لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیدار ان صحافی برادری کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے اور نو منتخب عہدیداران پر صحافی برادری نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پرپورا اتریں گے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :