پاکستان اور سعودی عرب کے مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری

muhammad ali محمد علی پیر 18 جنوری 2016 19:28

پاکستان اور سعودی عرب کے مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری
ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 18 جنوری 2016ء) پاکستان اور سعودی عرب کے مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کی قیادت کے مابین ہونے والے مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو سعودی عرب اور ایران کے مابین پیدا ہونے والی کشیدگی پر شدید تشویش ہے۔ پاکستان دونوں ممالک کے مابین امت مسلمہ کے مفاد کیلئے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔ پاکستان دونوں ممالک کی کشیدگی کے پرامن حل کا خواہاں ہے۔ وزیراعظم نے سعودی فرمنروا کو یقین دہانی کروائی کہ پاکستان 34 اسلامی ممالک کے اتحاد کی بھرپور حمایت کرے گا جبکہ سعودی عرب کے دفاع کیلئے بھی ہمیشہ تیار رہے گا۔