چوہدری سرو رنے پنجاب حکو مت کی ایک ماہ کی کا ر کردگی پر ’’وائٹ پیپر ‘‘جاری کردیا
نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ظلم ‘زیادتی ‘قتل ‘ناانصافی ‘لوڈشیڈ نگ ‘چوری اور ڈکیتی ‘‘پنجاب کے عوام کا مقدر بن چکیں ہیں ‘ مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں تنگ آکر 45سے زائد افراد نے خودکشیاں کیں ‘ پنجاب میں 130 قتل ،200ڈکیتیاں ، 29 ریپ اور بھتے کا 3کیس رپورٹ سامنے آئے ہیں‘عدالتوں سے عدم تعاون پر980سے زائد پو لیس افسران کے وارنٹ جاری ہوئے ‘عوام کو چوری اور ڈکیتی سمیت دیگر واقعات میں60کروڑ سے زائد کا نقصان ہو اہے ‘بجلی اور گیس کی لوڈشیڈ نگ کے خلاف پنجاب میں600سے زائد احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں ‘ سر دیوں میں بجلی کی 8سے10گھنٹے کی لوڈشیڈ نگ ہو رہی ہے، گیس کی لوڈشیڈ نگ نے عوام کی چیخیں نکال دے ہیں ‘ہسپتالوں سے بچے اغواء ہو رہے ہیں ‘سوائن فلو کے100سے زائد کیس سامنے آئے ،13مر یض جاں بحق ہو چکے ہیں‘ یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر کا وائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے اظہار خیال
پیر 18 جنوری 2016 19:41
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء) تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرو رنے (ن) لیگی حکو مت کی ایک ماہ کی ناقص کا ر کردگی پر ’’وائٹ پیپر ‘‘جاری کرتے ہوئے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ظلم ‘زیادتی ‘قتل ‘ناانصافی ‘لوڈشیڈ نگ ‘چوری اور ڈکیتی ‘‘پنجاب کے عوام کا مقدر بن چکیں ہیں ‘ مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں تنگ آکر 45سے زائد افراد نے خودکشی کیں ‘ پنجاب میں 130 قتل ،200ڈکیتیاں ، 29 ریپ اور بھتے کا 3کیس رپورٹ سامنے آئے ہیں‘عدالتوں سے عدم تعاون پر980سے زائد پو لیس افسران کے وارنٹ جاری ہوئے ‘عوام کو چوری اور ڈکیتی سمیت دیگر واقعات میں60کروڑ سے زائد کا نقصان ہو اہے ‘بجلی اور گیس کی لوڈشیڈ نگ کے خلاف پنجاب میں600سے زائد احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں ‘گیس کی قیمتوں میں14فیصد اضافے سے عوام پر حکمرانوں نے مہنگائی کا بم بر سایا ہے ‘سر دیوں میں بھی بجلی کی 8سے10گھنٹے کی لوڈشیڈ نگ ہو رہی ہے جبکہ گیس کی لوڈشیڈ نگ نے بھی عوام کی چیخیں نکال دیں ہیں ‘ہسپتالوں سے بچے اغواء ہو رہے ہیں ‘سوئن فلو کے100سے زائد کیس سامنے آئے ہیں اور13مر یض جاں بحق ہو چکے ہیں‘حکومت نابینا افراد کیساتھ اپنے وعدے بھی پورے نہیں کر سکی جبکہ نابینا افراد حکومت کی پا لیسوں کے خلاف احتجاج پر مجبوررہے ‘سرائے عالمگیر میں192ملین کی لاگت کے باوجود حکومت سر کاری ہسپتال کو فعال کر نے میں ناکام رہی ہے ۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.