پی سی بی کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کو کرپشن سے پاک رکھنے کیلئے اینٹی کرپشن ورکشاپ کا انعقاد

muhammad ali محمد علی پیر 18 جنوری 2016 20:30

پی سی بی کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کو کرپشن سے پاک رکھنے کیلئے اینٹی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 18 جنوری 2016ء) پی سی بی کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کو کرپشن سے پاک رکھنے کیلئے اینٹی کرپشن ورکشاپ کا انعقاد کروایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کی شروعات سے قبل اہم اقدام کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کرکٹ بورڈ کی جانب سے لاہور میں پی سی بی کے ہیڈکوارٹر میں پاکستان سپر لیگ کو کرپشن سے پاک رکھنے کیلئے اینٹی کرپشن ورکشاپ کا انعقاد کروایا گیا۔ اس موقع پر کرکٹ بورڈ کے حکام سمیت پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزز کے نمائندے بھی موجود تھے۔ جبکہ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے افسر کی جانب سے سب کو انسداد کرپشن کے حوالے سے لیکچر دیا گیا۔