اورنج لائن میٹرو ٹرین کیلئے بجلی کی ضرورت اور فراہمی کی منصوبہ بندی کرلی گئی

ٹرین چلانے کیلئے 74میگاواٹ بجلی درکارہوگی،یہ ٹرینیں750وولٹ کرنٹ پر چلیں گی‘ ذرائع

پیر 18 جنوری 2016 20:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء) لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کیلئے بجلی کی ضرورت اور فراہمی کی منصوبہ بندی کرلی گئی۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق اورنج لائن میٹرو ٹرین چلانے کے لئے 74میگاواٹ بجلی درکارہوگی،یہ ٹرینیں750وولٹ کرنٹ پر چلیں گی،بلاتعطل بجلی کی فراہمی کیلئے 2پاوراسٹیشنز قائم کئے جائیں گے۔ذرائع کاکہناہے کہ ابتدائی طور پر5،5کوچزپرمشتمل27ٹرینیں چلیں گی تاہم2025 ء تک ٹرینوں کی تعداد 54کرنے کا منصوبہ ہے۔ 25کلومیٹر ٹریک زمین سے اوپر جبکہ جین مندر سے لکشمی چوک تک پونے2کلومیٹرزیر زمین ہوگا، میٹرو ٹرین کا پہلا مرحلہ اپریل 2018تک مکمل کرلیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :