آئی پی ایل سکینڈل ، بھارتی کرکٹر اجیت چنڈیلہ پر تاحیات پابندی عائد

فکسنگ سکینڈل میں ملوث ہیکن شاہ کو 5 سالہ پابندی کا سامنا ، اسد رؤف کو 9 فروری تک جواب داخل کرانے کی آخری مہلت

پیر 18 جنوری 2016 20:51

آئی پی ایل سکینڈل ، بھارتی کرکٹر اجیت چنڈیلہ پر تاحیات پابندی عائد

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء ) بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل فکسنگ سکینڈل میں ملوث انڈین کرکٹرز اجیت چنڈیلہ اور ہیکن شاہ پر پابندی عائد کر دی ہے۔ آئی پی ایل فکسنگ سکینڈل میں بی سی سی آئی نے دو کھلاڑیوں کے مستقبل کا فیصلہ کر دیا۔

(جاری ہے)

بی سی سی آئی صدر ششانک منوہر کی سرپرستی میں 3 رکنی بورڈ آف کنٹرول کمیٹی نے راجستھان روئلز کے سابق کھلاڑی اجیت چنڈیلہ پر تاحیات پابندی عائد کی جبکہ ہیکن شاہ کو 5 سال کی پابندی کا پروانہ تھما دیا گیا ہے۔

فکسنگ سکینڈل میں نامزد سابق امپائر اسد رؤف کو کمیٹی کے روبرو پیش نہ ہونے پر 9 فروری تک جواب داخل کروانے کی آخری مہلت دی گئی ہے دوسری جانب دورہ آسٹریلیا پر موجود بھارتی ٹیم کے کیسینوز جانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے

متعلقہ عنوان :