بکی نے میچ ہارنے کیلئے 2 لاکھ ڈالرز کی پیشکش کی، نوواک جوکو وچ کا اعتراف

میچ فکسنگ کی کسی بھی کھیل میں جگہ نہیں، خاص طور پر ٹینس جیسے کھیل میں کہ جس کی اقدار کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، نوواک

پیر 18 جنوری 2016 20:51

بکی نے میچ ہارنے کیلئے 2 لاکھ ڈالرز کی پیشکش کی، نوواک جوکو وچ کا اعتراف

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء) سپاٹ فکسنگ نے کرکٹ کے بعد ٹینس کو بھی داغدار کردیا اور سربیا سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبرایک نواک جوکووچ نے بھی انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھی ایک میچ ہارنے کے 2 لاکھ ڈالر آفر کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹینس کے عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ کا کہنا ہے کہ کیرئیر کے آغاز میں پیٹرس برگ میں کھیلے گئے ایک میچ کے دوران انہیں بھی ایک میچ ہارنے کے 2 لاکھ ڈالر کی پیش کش کی گئی جسے انہوں نے فوراً مسترد کردیا۔

جوکووچ کا کہنا تھا کہ 2007 میں پیٹرس برگ میں میچ کے دوران پہلے راؤنڈ میں بکی نے میرے ساتھ کام کرنے والے لوگوں کی مدد سے رابطہ کیا اور میچ ہارنے کی صورت میں 2 لاکھ ڈالردینے کی آفر کی۔ٹینس کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی کا کہنا تھا کہ کسی اجنبی شخص کا اچانک اس طرح رابطہ کرنے نے مجھے خوفزدہ کردیا اور میں اس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہونا چاہتا تھا۔

متعلقہ عنوان :