آسٹریلوی کر کٹ بورڈ نے بھارت کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 17 رکنی ٹیم کا اعلان

پیر 18 جنوری 2016 20:54

آسٹریلوی کر کٹ بورڈ نے بھارت کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 17 رکنی ٹیم ..

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء) بھارت کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لئے کرکٹ آسٹریلیا نے 17 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا،شان ٹیٹ کی 5سال بعد اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے،بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز 26 جنوری سے ہوگا۔

(جاری ہے)

کرکٹ سیریز کے لئے 17 رکنی ٹیم کی قیادت ایرون فنچ کریں گے،حیران کن شمولیت شان ٹیسٹ کی ہے جو پانچ سال بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں،نیتھین لائن کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ،جبکہ ان کیپڈ بیٹسمین ٹریوس ہیڈ اور فاسٹ بولر اینڈریو ٹائی کے ساتھ اسکاٹ بولینڈ کو بھی ٹیم کا حصہ ہے،شین واٹسن بھی بھارت کیخلاف ایکشن میں ہوں گے۔

سلیکٹرز کا کہنا ہے کہ انہوں نے موجودہ ٹیم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دی ہے،تاکہ میگا ایونٹ سے قبل کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا اندازہ ہوسکے

متعلقہ عنوان :