اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا الزام، سری لنکا کے باولنگ کوچ پر 2 ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی

muhammad ali محمد علی پیر 18 جنوری 2016 21:35

اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا الزام، سری لنکا کے باولنگ کوچ پر 2 ماہ کی ..

کولمبو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 18 جنوری 2016ء) اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا الزام، سری لنکا کے باولنگ کوچ پر 2 ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کے معاملے نے دنیا کے کئی ممالک کے کرکٹ بورڈز کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

اب اس حوالے سے سری لنکا کے کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی اہم فیصلہ لیا گیا ہے۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ کے چئیرمین نے ٹیم کے باولنگ کوچ پر اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں 2 ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے۔ اس دوران ان کیخلاف تحقیقات کی جائیں گی جس کے بعد ان کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :