ڈی ایچ اے سٹی اراضی سکینڈل ،نیب کا کامران کیانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ ‘ ذرائع

پیر 18 جنوری 2016 22:02

ڈی ایچ اے سٹی اراضی سکینڈل ،نیب کا کامران کیانی کے وارنٹ گرفتاری جاری ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء) نیب پنجا ب نے ڈی ایچ اے سٹی اراضی سکینڈل میں کامران کیانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کامران کیانی کو پانچ بار طلبی کے نوٹس بھجوائے گئے لیکن انہوں نے کوئی بھی نوٹس وصول نہیں کیا۔ کامران کیانی گزشتہ روز بھی طلبی کے باوجود نیب کے دفتر میں پیش نہیں ہوئے جس کے بعد نیب پنجاب کی جانب سے کامران کیانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :