شیخ رشید احمدکا عمران خان سے ملاقا ت کر کے’’ پٹرول ڈے ‘‘منانے کی تجویز دینے کا اعلان
نواز مودی ملاقات امریکاکے کہنے پر ہوئی ، بھارتی وزیراعظم نریندرمودی امریکا کے ہاتھوں کی چھڑی ہے‘انٹرو یوکے دوران گفتگو
پیر 18 جنوری 2016 22:04
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے آج بروز ( منگل ) کو عمران خان سے ملاقا ت کر کے’’ پٹرول ڈے ‘‘منانے کی تجویز کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ہے کہ عوام کی اپنی وجہ سے ڈبل شاہ جیسے لوگ حکومتوں میں آتے ہیں ، پہلے کہا جا رہا تھا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ نہیں ہے لیکن اب یہ مان گئے ہیں کہ یہ اسی کاحصہ ہے ،جہاں بکنے اوربکنے والے ہوں وہاں بہتری کا امکان کم ہے،نواز مودی ملاقات امریکاکے کہنے پر ہوئی ۔
ایک انٹر ویو کے دوران انہوں نے کہاکہ ہمار معاشرہ ایسا ہوگیا ہے کہ جو خود ڈسے اور ٹھگے جانا چاہتا ہے ۔ ملک میں قیادت کا فقدان ہے ہر صوبے کا اپنا لیڈر ہے لیکن اس کے اندر کوئی اہلیت نہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ تیل جتنا سستا ہوچکا ہے و ہ میری زندگی میں دوبارہ نہیں ہوگا ۔ حکومت آئی پی پیز کو تیل دے تو اس سے بجلی پیدا ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ زرداری نے پہلے سرے محل کی ملکیت سے انکار کیا پھر مان گئے یہاں چو ر بھی وکٹر ی کا نشان بناتے ہیں ۔
اس ملک میں بڑے لوگوں کوسز انہیں ہوتی ان کاکہناتھا کہ اگر ملک میں انصاف ہوتا تو شاہد خاقان عباسی آج سلاخوں کے پیچھے ہوتا اس نے 747بوئنگ طیارے بیچے اور اس میں سے اپنی ’’ایئر بلیو ‘‘نکالی ۔انہوں نے کہاکہ یل این جی کے معاملے پر بھی حکومت جھوٹ بول رہی ہے ۔ ایل این جی قطر اور پاکستانی حکومت کے درمیان براہ راست معاہدہ نہیں ہے بلکہ اس میں کمیشن ایجنٹ کا کردار ہے ۔انہوں نے کہاکہ پہلے کہا جارہا تھا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ نہیں ہے لیکن اب یہ مان گئے ہیں کہ یہ اسی کاحصہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پہلے بھی سعودی عرب سے ڈیڑھ ارب ڈالر آئے اور اب پھر سعودی عرب سے پیکج آنے والا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کے منہ سے گرے گا تو غریب کو ملے گا لیکن حکمرانوں کے منہ ایسے پکے ہیں کہ نیچے گرنے ہی نہیں دیتے ۔ انہوں نے کہاکہ آج بروز ( منگل ) کو عمران خان سے ملاقا ت کر کے انہیں پٹرول ڈے منانے کی تجویز دوں گا اوراس تناظر میں سارے ملک کی عوام باہر نکلے اور پٹرول پمپوں کے سامنے احتجاج اور دھرنے دئیے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ نواز مودی ملاقات امریکاکے کہنے پر ہوئی جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی امریکا کے ہاتھوں کی چھڑی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.