فاسٹ باؤلر لیام پلنکٹ جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انگلش سکواڈ میں شامل

پیر 18 جنوری 2016 22:22

فاسٹ باؤلر لیام پلنکٹ جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انگلش ..

لندن۔ 18 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جنوری۔2016ء) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے لیم پلنکیٹ کو جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئے ٹیم میں شامل کر لیا، انہیں انجری کا شکار فاسٹ باؤلر سٹیون فن کی جگہ سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سٹیون فن جوہانسبرگ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے تھے۔ 30 سالہ پلنکیٹ 13 ٹیسٹ اور 34 ون ڈے میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔