جکارتہ بم دھماکے کی جائے وقوعہ سے مزید کئی بم برآمد ہونے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی پیر 18 جنوری 2016 22:29

جکارتہ بم دھماکے کی جائے وقوعہ سے مزید کئی بم برآمد ہونے کا انکشاف
جکارتہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 18 جنوری 2016ء)جکارتہ بم دھماکے کی جائے وقوعہ سے مزید کئی بم برآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ہونے والے بم دھماکوں کے بعد جائے وقوعہ کی تلاشی کے دوران پولیس کو وہاں سے مزید کئی بم برآمد ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

برآمد ہونے والے بم کسی وجہ سے پھٹ نہیں پائے تھے اور انہیں پولیس کی جانب سے فوری ناکارہ بنا دیا گیا تھا۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ اگر یہ بم پھٹ جاتے تھے تو وہاں پھیلنے والی تباہی کئی گناہ زیادہ ہوتی۔