پابندی ختم ہونے کے بعد سلمان بٹ کی شاندار فارم کا سلسلہ جاری، 5 میچز میں 351 رنز بنا ڈالے

muhammad ali محمد علی پیر 18 جنوری 2016 22:34

پابندی ختم ہونے کے بعد سلمان بٹ کی شاندار فارم کا سلسلہ جاری، 5 میچز ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 18 جنوری 2016ء) پابندی ختم ہونے کے بعد کرکٹ کے میدانوں میں سلمان بٹ کی شانداری فارم کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپاٹ فکسنگ کیس میں پابندی بھگتنے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ ان دنوں قومی ایک روزہ ٹورنامنٹ میں شرکت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سلمان بٹ نے 5 برس کی پابندی کے بعد کرکٹ کے میدانوں میں شاندار واپسی کی ہے ۔ 31 سالہ سلمان بٹ پابندی ختم ہونے کے بعد سے اب تک 5 میچوں میں 117 کی شاندار اوسط سے 351 رنز بنا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :