کے الیکٹرک کا کارنامہ، خاتون کو 11کروڑ کا بل بھیج دیا

منگل 19 جنوری 2016 11:04

کے الیکٹرک کا کارنامہ، خاتون کو 11کروڑ کا بل بھیج دیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) کراچی الیکٹرک کمپنی نے گلشن معمار کی رہائشی خاتون کو 11کروڑ روپے کا بل بھیج کر نیا کارنامہ سرانجام دیا ۔

(جاری ہے)

خاتون کے بل پر 7ہزار یونٹس کا اندارج کیا گیا ۔خاتون اس بل کو دیکھ کر بے ہوش ہوتے ہوتے بچی۔ اس خاتون کا کہنا ہے کہ اتنا بل تو پورا کراچی نہیں دیتا میں نے ایسا کیا کر دیا ہے کہ مجھے اتنا بل بھیج دیا گیا ہے۔ خاتون نے اس غفلت پر شدید احتجاج کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :