جس مقصد کے تحت دستاوزی فلم بنائی وہ اب پورا ہوتا نظرآرہا ہے‘شرمین عبید چنائے
منگل 19 جنوری 2016 11:39
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) فلمساز شرمین عبید چنائے کا کہنا ہے کہ ان کی فلم غیرت کے نام پر قتل کے بارے میں ہے جس کی کہانی صبا نامی لڑکی پر مبنی ہے جسے اس کے رشتے داروں نے اسے مار کر دریا میں پھینک دیاتھا مگر وہ معجزانہ طور بچ جاتی ہے۔شرمین عبید چنائے کاکہناتھا کہ ان کا یہ فلم بنانے کا مقصدغیرت کے نام پر قتل کے مقدمات معاف کرنے کا اختیار ختم کرنے کے لیے ہے،اس سے متعلق بل قومی اسمبلی میں گذشتہ سال مارچ سے فیصلہ کا منتظر ہے۔
انھوں نے بتایا کہ مجھے خوشی ہے جس مقصدکے تحت دستاویزی فلم بنائی تھی وہ اب پورا ہوتا نظر آرہا ہے کیونکہ وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ اس بل کو منظور کروانے اور اس پرعمل درآمد کروانے کے لیے لائحہ عمل تشکیل دیں گے جب کہ فلم کی پہلی اسکریننگ وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی۔(جاری ہے)
شرمین عبید کا مزید کہناتھا کہ پاکستان میں ہزاروں کہانیاں موجود ہیں لیکن انھیں دنیا کے سامنے لانے کے لیے کام کی ضرورت ہے، یہ دستاویزی فلم مسئلہ کی نشاندہی کررہی ہے تاکہ سالہا سال سے عزت و غیرت کے نام پر قتل کو ایک مسئلہ مان کر اس کی فوری روک تھام کی جاسکے۔
واضح رہے کہ شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ”اے گرل ان دی ریور: دی پرائس آف فارگیونس“ کو 88 ویں آسکر ایوارڈز کی ”بیسٹ شارٹ ڈاکو مینٹری“ کی حتمی نامزدگیوں میں شامل کیا گیاہے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.