فلم” کیا کول ہیں ہم تھری‘ ‘22جنوری کو ریلیز ہو گی

منگل 19 جنوری 2016 11:39

فلم” کیا کول ہیں ہم تھری‘ ‘22جنوری کو ریلیز ہو گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء)بالی ووڈ فلم” کیا کول ہیں ہم تھری‘ ‘22جنوری کو ریلیز ہو گی-سینسر بورڈ نے اس فلم کے 34 مناظر کاٹنے کا حکم دیکر اے سرٹیفکیٹ کے ساتھ فلم کی ریلیز کی اجازت دیدی-بالی ووڈ میں جہاں بڑے ستاروں اور بڑے بینرز کی جانب سے میعاری فلمیں پردے پر آ رہی ہیں وہیں انڈسٹری میں سیمی پورن فلموں کی ایک متوازی انڈسٹری بھی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور سینسر بورڈ بھی دس پندرہ کٹس کے بعد ایسی فلموں کی ریلیز کی اجازت دینے لگا ہے۔

اس کی ایک تازہ مثال فلم” کیا کول ہیں ہم تھری‘ ‘ہے۔سینسر بورڈ نے اس فلم کے 34 مناظر کاٹنے کا حکم دیکر اے سرٹیفکیٹ کے ساتھ فلم کی ریلیز کی اجازت دیدی ہے۔ یہ فلم 22 جنوری کو ریلیز ہونے والی ہے۔

(جاری ہے)

اس کا ٹریلر دیکھ کر حیرت ہوئی کہ کیا سینسر بورڈ نے واقعی یہ فلم دیکھی ہے۔فلم صرف بالغوں کے لیے ہے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا ایڈلٹ فلم کے نام پر کسی بھی بے سر پیر کی بھونڈی کامیڈی دکھانے کی اجازت ہے اور معاشرہ اس طرح کی فلموں کو ہضم کرنے کے لیے تیار ہے بھی یا نہیں کیونکہ سنیما حالوں میں کم عمر نوجوانوں کو فلم دیکھنے سے تو باز رکھا جا سکتا ہے لیکن سوشل میڈیا پر کیسے روک لگائیں گے۔لگتا ہے کہ فلم کے نام کی طرح اب سینسر بورڈ بھی یہ ثابت کرنا چاہتا ہے’کیا کول ہیں ہم۔