میں عالیہ بھٹ سے زیادہ جوان ہوں‘ شاہ رخ

منگل 19 جنوری 2016 11:39

میں عالیہ بھٹ سے زیادہ جوان ہوں‘ شاہ رخ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء)کافی عرصے سے ایسی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ شاہ رخ اور عالیہ بھٹ پردے پر رومانس کرتے نظر آ سکتے ہیں۔ جب شاہ رخ سے یہ سوال کیا گیا کہ انہیں اس بات پر کوئی اعتراض تو نہیں تو شاہ رخ کا کہنا تھا کہ ’وہ عالیہ سے زیادہ جوان ہیں۔

(جاری ہے)

عرصے سے ایسی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ شاہ رخ اور عالیہ بھٹ پردے پر رومانس کرتے نظر آ سکتے ہیں یقیناً شاہ رخ نے یہ بات مذاق میں کہی تھی لیکن لگتا ہے کہ بالی ووڈ میں عمر کے فرق پر زیادہ زور اب نہیں رہا اور یہ بات صرف ہیرو نہیں بلکہ ہیروئینز پر بھی لاگو ہورہا ہے ورنہ کترینہ کیف فلم” فتور“ میں ادتیہ رائے کپور اور قرینہ کپور فلم ’کی اینڈ کا‘ میں ارجن کپور سے رومانس کرتی نہ نظر آتیں۔

امید کرتے ہیں کہ اسی طرح ادیتی راوٴ حیدری کے خیالات کا بھی بھرم پورا ہو جائے اور ہم پردے پر بھاری بھرکم ہیروئینوں کو پتلے دبلے ہیروز کے ساتھ رومانس کرتے دیکھ سکیں۔