باصلاحیت پاکستانی اداکار فواد خان ڈب میش پر بھی چھا گئے

منگل 19 جنوری 2016 11:58

باصلاحیت پاکستانی اداکار فواد خان ڈب میش پر بھی چھا گئے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء)باصلاحیت پاکستانی اداکار فواد خان ڈب میش پر بھی چھا گئے- اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاوٴنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آرہے ہیں-ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میرون رنگ کے کپڑوں میں ملبوس رنویر نے اپنی حالیہ فلم 'باجی راوٴ مستانی' کے ایک ملہاری گانے پر ڈانس کا آغاز کیا، جس کے بعد فواد خان بھی مسکراتے ہوئے ڈانس میں شامل ہوگئے-فواد نے انسٹاگرام پر ویڈیو کے ساتھ لکھاکہ آیان کو یہ بہت پسند آئے گا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ڈب میش ویڈیو فواد نے اپنے بیٹے کے لیے ہی ریکارڈ کی ہے-فواد نے رنویر سنگھ کو فلم فیئر ایوارڈز میں بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد بھی دی-یاد رہے کہ گذشتہ برس فواد خان نے بہترین ڈیبیو اداکار (میل) کیٹگری میں فلم فیئر ایوارڈ جیتا تھا-